counter easy hit

16سال تک کے بچے کی لازمی تعلیم آئینی ذمہ داری ہے اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین

ADC Dr. Shah Hasan Khan

ADC Dr. Shah Hasan Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)16سال تک کے بچے کی لازمی تعلیم آئینی ذمہ داری ہے اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔علم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے بچوں کو ہر حال میں سکول داخل کروائیں تاکہ روشن پاکستان ہمیں مل سکے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن 2016کی داخلہ مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے مزید کہا کہ یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم یکم اپریل سے 30اپریل تک جاری رہے گی جس میں والدین کو پابند بنا دیا گیا ہے کہ وہ 4سال تک کے عمر کے ہر بچے کو سکول لازمی داخل کرائیں۔ اس مہم میں بھٹہ مزدور بچوں کو بھی تعلیم کے دائرے میں شامل کیا جائے گا۔ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ نے یونیورسل پرائمری ایجوکشن مہم 2016کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ قومیں تعلیم کی بدولت ہی مہذب،شائستہ اور اعلی اقدار کو حاصل کرکے ترقی کی منازل طے کرتیں ہیں۔تعلیم کی اہمیت ہمارے مذہب میں بھی بہت زور دیا گیا ہے۔آج اس مشن کی بنیاد رکھی جارہی ہے اب ہمیں آگے بڑھ کر ہر بچے کو سکول بھیجنا ہوگا کہ وہ علم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پورے صوبے میں آج یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کا افتتاح کیا جارہا ہے اسی سلسلے کی ایک تقریب آج ضلعی حکومت ننکانہ کے زیر اہتمام جمنیزیم ہال میں منعقدہوئی۔جس میں تمام مسالک اور مکاتب ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی اور اس موقع پر 30کے قریب بچوں کی انرولمنٹ کے بعد ان کو مفت بیگ،کتابیں اور یونیفارم فراہم کیا۔اس تقریب میں ضلع بھر کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر محکمہ پولیس سمیت سول ڈیفنس کے رضا کاروں نے سیکورٹی کے انتہائی اعلی انتظامات کر رکھے تھے۔