counter easy hit

دہشتگردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں،چوہدری رشیدانجم

Ch rsydanjm

Ch rsydanjm

سرائے عالمگیر(بیوروچیف)دہشتگردوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں تعلیم و تربیت کے ذریعے مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار جنرل کونسلر چوہدری رشیدانجم نے سانحہ لاہور کے واقعہ کی شدید مذمت کر تے ہو ئے اپنے بیان میں کیا اُنہوں نے کہا کہ معصوم بچوں ،خواتین اور نہتے انسانوں کا قتل کر نیوالے مسلمان نہیں ہو سکتے بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہماری تمام ہمدردیاں شہید ہو نیوالے افراد کے ساتھ ہیں ،اور غم کی اس گھڑی میں شہید ہونیوالے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی سانحہ لاہور کے ذمہ داران مجر مان کیفر کردار تک پہنچیں گے