counter easy hit

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ہمراہ جاوید اقبال ڈپٹی کنٹرولر ڈرگز ، محمد طارق سینٹری انسپکٹر کھاریاں اور لالہ موسیٰ شہر کادورہ کیا

Lala Musa and Kharian

Lala Musa and Kharian

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)میاں محمد اقبال مظہراسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے ہمراہ جاوید اقبال ڈپٹی کنٹرولر ڈرگز ، محمد طارق سینٹری انسپکٹر کھاریاں اور لالہ موسیٰ شہر کادورہ کیا۔ دوران چیکنگ مین بازار لالہ موسیٰ میں سمائل ڈینٹل کلینک چیک کیا گیا۔ موقع پر محمد عاشق ولد غلام رسول ساکن محلہ قصبہ لالہ موسیٰ موجود تھا جو کہ لوگوں کا علاج کررہا تھا۔ مذکورہ کے پاس کوئی ڈگری وغیرہ نہ تھی جس پر کلینک سیل کردیا گیا ہے اور چالان ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ بھجوادیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد اقبال ولد منظور حسین ساکن محلہ رحمت پورہ ٹھیکریاں جو کہ عطائی ڈاکٹر ہے اور موبائل ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا ہے اس کوچیک کیا گیا ہے اور ادویات برآمد ہو نے پر اس کا چالان کیا گیا ہے۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے آج دوران سماعت مقدمات ملزم شہزاد انور مالک السلطانیہ بیکرز ڈنگہ کو مبلغ 5000/-روپے جرمانہ اور محمد شہزاد کو مبلغ 3000/-روپے جرمانہ کیا ہے اور بابر کو مبلغ 2000/-روپے جرما نہ کیا گیا ہے۔ اس طرح کل جرمانہ مبلغ 10ہزار روپے کیا گیا ہے