ننکانہ صاحب(عبدالغفار چوہدری)تحریک انصاف کے سابقہ امید وار پی پی 173سید زاہد مظفر ،سید اسد مظفر ڈی ایس پی کی والدہ جو طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ۔اس کا نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں کے قبرستان میں ادا کی گئی نمازے جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں ،تاجر ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی ۔نماز جنازہ میں شامل یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ آکشبارہوگئی اور جنہیں ہزاروں سوگواروں کی موجود گی میں کوٹ نو بہار کے قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ہے ۔ دریں اثناء واربرٹن کے صحافیوں جن میں چوہدری پرویز ۔طارق جٹ،لبیب مغل، راے ظفر علی کھرل،عبدالرحیم قندھاری، افضل سندھو نے ان کی ناگہا نی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اورغمزدہ خاندا ن سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔