بالی ووڈ کے سپر اسٹارز میتابھ بچن کو بھارت کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔
مبئی:(یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق سپر اسٹارز کو آئندہ ملک کا صدر بنائے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں اسی حوالے سے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو ملک کا اگلا صدر نامزد کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی سیاستدان امر سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امیتابھ بچن کا نام بھارتی صدر کے طور پر نامزد کر سکتے۔ امیتابھ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر پرناب مکرجی جو آئندہ برس اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ان کی صدارت ختم ہونے کے بعد امیتابھ کو ملک کا صدر بنایا جا سکتا ہے۔ امیتابھ بچن گزشتہ 50 برس سے بالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور وہ متعدد قومی و بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔