counter easy hit

پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے نومنتخب قائم مقام چیئر مین کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ

Gurdwara Committee

Gurdwara Committee

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس) پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے نومنتخب قائم مقام چیئر مین کا گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ ،سکھ کمیونٹی کی طرف سے قائم مقام چیئر مین کا پر تپاک استقبال ،حکومت پاکستان اور سکھ کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ،سردار تارا سنگھ ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے نو منتخب قائم مقام چیئر مین سردار تارا سنگھ نے گزشتہ روز سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا ،گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر سکھ کمیونٹی اور متروکہ وقف املا ک بورڈ افسران نے سردار تارا سنگھ کا پر تپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، سردار تارا سنگھ نے بابا گورونانک کے پر کاش استھان پر متھا ٹیکی سمیت دیگر مذہبی رسومات ادا کیں ،اس موقع پر گوردوارہ انتظامیہ کی طرف سے سردار تارا سنگھ کو سروپے پیش کیا گیا ،اس موقع پر پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ ،مسلم لیگی ایم پی اے و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے کامرس پنجاب سردار رمیشن سنگھ اروڑہ،منیجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی ،میڈیا کوآرڈی نیٹر بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی پنجاب سمیع اللہ عثمانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار تارا سنگھ نے کہا کہ اتنی کم عمری پر پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان کا عہدہ میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ،میری پوری کوشش ہو گی کہ میں متروکہ وقف املا ک بورڈ اور سکھ کمیونٹی کی توقعات پر پورا اتروں ،انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املا ک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی طرف سے گوردوارہ پنجہ صاحب میں ششمان گھاٹ کی تعمیر ،گوردوارہ بھائی بیبہ سنگھ پشاور کو سکھوں کے حوالے کرنے سمیت دیگر گوردواروں کی تزئین آرائش کے منصوبوں پر سکھ کمیونٹی ان کی مشکور ہے ،سردار تارا سنگھ نے کہا کہ سکھ مذہب کے دوسرے بڑے مذہبی تہوار بیساکھی میں شرکت کے لئے بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری 12 اپریل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں جن کے بہترین قیام و طعام اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے