counter easy hit

جشن بہاراں کے سلسلے میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح

Spring Flower Show

Spring Flower Show

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)جشن بہاراں کے سلسلے میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کیا۔ضلعی حکومت کی جانب سے پھولوں کی نمائش کا مقصد اہلیان ننکانہ کو تفریحی کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ بچے، جوان اور بوڑھے لوگوں سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ لطف اٹھا سکیں۔حالیہ سانحہ اقبال پارک لاہور پر تمام پاکستانی افسردہ ہیں۔ ہم ان شہداء کے لیے دعا گو ہیں اس واقعے کے بعد اس نمائش کو صرف دن کے اوقات کار تک محدود رکھا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے ڈی سی او پارک میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔اے ڈی سی نے مزید کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے نمائش کی جگہ پر صبح 10بجے سے مغرب تک ہی داخلہ ہوسکے گا۔جس کے لیے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جاچکے ہیں۔اے ڈی سی نے محکمہ ریونیو،تعلیم،جنگلات،ٹی ایم اے،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،لیبر سمیت تمام ضلعی محکموں اور پرائیویٹ سکولوں ،کالجوں سمیت شوقین حضرات کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا اور بعد ازاں ٹی ایم اے کے سٹال کو پہلی، ڈی سی او آفس کے سٹال کو دوسری جبکہ دیگر پوزیشن ہولڈرز میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔یاد رہے پھولوں کی نمائش آج سے شروع ہوکر 4اپریل تک جاری رہے گی۔اس موقع پر ای ڈی او زراعت اصغر علی ڈوگر، ڈی او لیبر مدثر رضوان،ڈی او سول ڈیفنس مبشر ربانی، ڈی او ریسکیو1122اکرام پنوار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد ورک سمیت ضلع بھر کے افسران موجود تھے۔