لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)’’ایسٹرڈے‘‘کے موقعہ پرمستحق مسیحی خواتین کی مالی معاونت کرنے پرسیدضیاء علی شاہ ترمذی اور سادات خاندا ن کلیوال سیداں کے مشکورہیں ،ان خیالات کا اظہارممتازاقلیتی راہنماء ریاض گل نے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ سادات خاندان نے سیدمنظورحسین شہیدسے لے کرآج تک مسیحی برادری کے سرپردست شفقت رکھااور سیدمحسن علی شاہ شہیدبھی ساری زندگی ہماری ایسٹر اور کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرتے اور مستحق مسیحی خواتین کی مالی مددبھی کرتے رہے ،اب بھی سیدفیض الحسن شاہ اور سیدضیاء علی شاہ ترمذی ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہیں جن کا شکریہ اداکرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں۔ہم توقع کرتے ہیں کہ سادات خاندان اور سیدضیاء علی شاہ مسیحی برادری کی امدادکرتے رہینگے۔