counter easy hit

حکومتی دعوے اپریل فول سے زیادہ مختلف نہیں ،خان افضال

 Afzal Khan

Afzal Khan

پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کے تمام وعدے ، دعوے اپریل فول سے مختلف نہیں۔میٹرو ٹرین سروس اور دیگر منصوبے حکمرانوں کی گرینڈ کرپشن کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابقہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس خان افضال نے یس اُردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر اورنج ٹرین اور میٹرو کا پیسہ ڈیمز بنانے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے پر خرچ کیا جاتا تو آج نہ صرف ملک میں امن ہوتا بلکہ توانائی کے بحران پر بھی قابو پایا جاسکتا تھا