counter easy hit

پشاور :غازی گڑھی سمیت متعدد علاقے زیر آب آگئے

According to Ghaz

According to Ghaz

بٹہ تل پل کی مارکیٹ میں پانی داخل ،تیس دکانیں بہہ گئیں ، پشاور اور شیخان کے درمیان رابطہ پل بھی پانی میں ڈوب گیا
پشاور (یس اُردو) پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سے غازی گڑھی سمیت متعدد دیہات زیر آب آ گئے ۔ بٹہ تل پُل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے تیس سے زائد دکانیں بہہ گئیں ۔ پشاور اور شیخان کے درمیان رابطہ پل زیر آب آ گیا ۔ گرجتی برستی کالی گھٹائیں ، چنگھاڑتا شور مچاتا پانی جہاں سے گزرا ، تباہی مچا گیا ، بلاخیز موجیں ، جڑوں سے اکھڑے درخت ، گھروں کا سامان ساتھ بہا لے گئیں ۔ سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ۔ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت گھروں سے پانی نکال رہے ہیں ۔ منہ زور پانی جہاں جہاں سے گزرا ، مکینوں کو بے آسرا کر گیا ۔ قیامت خیز ریلے سے بٹہ تل کے مقام پر رابطہ پل بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا ۔ 40 کنال اراضی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ۔ زمین کٹاؤ کا شکار ہو نے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے بارش جاری ر ہے گی