ملتان میں مالک مکان نے کرائے دار کی چار سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملتان: (یس اُردو) نیاز ٹاؤن کے علاقے میں مالک مکان نے مبینہ طور پر کرائے داروں کی چار سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم بچی کے شور پر والدین موقع پر پہنچ گئے۔ جنہوں نے مالک مکان کو پکڑ لیا۔ واقع کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس پر تھانہ قطب پور کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مالک مکان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ بچی کو میڈیکل کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔