کیلیفورنیا میں ہونے والی ریس میں دنیا بھر کے ڈرائیورز نے شرکت کی ، فاتح ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 45 منٹ میں طے کیا
کیلیفورنیا (یس اُردو) برازیلین ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے لونگ بیچ فارمولا ای جیت لی ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فارمولا ای ریس میں دنیا بھر سے شریک ڈرائیورز نے اپنی صلا حیتوں کے جوہر دکھائے ۔ برازیلین ڈرائیور لوکاس ڈی گراسی نے ٹریک پر کمال دکھایا اور حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ لوکاس ڈی گراسی نے مقررہ فاصلہ 45 منٹ 11 اعشاریہ 5 سیکنڈز میں طے کر کے ٹرافی پر قبضہ جمایا ۔ فرنچ ڈرائیور سٹیفن سارازن کی صفر اعشاریہ سات آٹھ سیکنڈز سے دوسری پوزیشن رہی ۔ جرمنی کے ڈینیئل ایبٹ نے تیسرے اور نک ہیڈفیلڈ نے چوتھے نمبر پر فنش لائن عبور کی ۔