سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن سرائے عالمگیرکے راہنما جنرل کونسلر ذکا محی الدین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاکہ ایٹمی پاور اور پر امن پاکستان آذاد دنیا میں خودمختار ملک کا نام ہے، لیکن پاکستان کے اندرونی معملات میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی پرکئی سوالیا نشان ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے کیونکہ ہمارے پیارے خود مختار پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کی ہے جبکہ دنیامیں کہیں بھی امن وامان کا مسلہ ہو اقوام متحدہ کے قانون کی پیروی کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرتارہاہے آج جب پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت سامنے آچکے ہیں جوکہ اقوام متحدہ کے قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے پر دنیا کے ٹھیکداروں کی خاموشی نے کئی سوالات کو جنم دیاہے انہوں نے کہاکہ دنیا یاد رکھے پاکستان میں بسنے والے بس کڑوڑ امن پسندعوام کا ملک ہے لیکن اگر کسی کو ہماری دلیری پر شک ہے تو وہ ذہن صاف کرلے ، پاک فوج اور عوام اس کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور دشمن کا منہ توڑنے کی طاقت بھی رکھتے ہیں۔