پیرس(عمیر بیگ)حکومت شہریوں کے تحفظ کیلئے موثر حکمت عملی اپنائے تاکہ مزید سانحات سے بچا جا سکے۔ ہ حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ پیش آیا ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ حکمران صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں، کئی متاثرین نے ویسے ہی چیک واپس کر دئیے ہیں ،پنجاب کے حکمرانوں کی ساری توجہ میٹرو ٹرین اور سڑکوں کی تعمیر پر ہے انسانی زندگیوں کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے گڈ گورننس کے دعویداروں کا پول کھول دیا، حکمران بدلا ہے پنجاب کا نعرہ لگا رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایک سال کے دوران پنجاب میں قتل، اغواسمیت سنگین جرائم کے 382932 واقعات پیش آئے ، حکومت کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر نے کے بجائے شہریوں کے تحفظ کیلئے سنجیدگی اختیار کرے