میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کی ملکیت میں براہ راست کوئی کمپنی نہیں ، حسین نواز ، حسن نواز اور شہباز شریف کے رشتہ داروں کے نام پر آٹھ کمپنیاں
لاہور (یس اُردو) غیر ملکی کمپنیاں رکھنے والوں میں پاکستانی سیاست دان ، کاروباری شخصیات ، بینکرز ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج بھی شامل ہیں ۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی ملکیت میں براہ راست کوئی کمپنی نہیں ،حسین نواز کہتے ہیں آف شور کمپنیاں محنت کی کمائی ہیں ، کرپشن کی نہیں ۔ غیر ملکی کمپنیوں کے مالکان کی فہرست میں پاکستانی شخصیات بھی شامل ہیں ۔ شریف خاندان کا نام بھی اس فہرست میں درج ہے ۔ حسین نواز ، حسن نواز ، اور شہباز شریف کے رشتہ داروں کے نام پر آٹھ کمپنیاں ہیں ۔ لیکن وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی براہ راست ملکیت میں کوئی کمپنی نہیں ۔حسین نواز کہتے ہیں کہ خاندانی بزنس مین ہیں ، آف شور کمپنیاں ان کی ملکیت ہیں ، یہ محنت کی کمائی ہے ، کرپشن کی نہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے مالکان میں بے نظیر بھٹو ، جاوید پاشا ، رحمان ملک ، سینیٹر عثمان سیف اللہ اینڈ فیملی ، چودھری برادران کے رشتہ دار وسیم گلزار ، حج سکینڈل کے شریک ملزم زین سکھیرا بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی کمپنیاں بنانے والوں میں پاکستان کی کئی اہم کارروباری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں ۔اس فہرست میں بارایسوسی ایشن کے ارکان ایک حاضر سروس جج اور ریٹائرڈ جج ملک قیوم کے نام بھی درج ہیں ۔ پاکستانی شخصیات میں سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں سیف اللہ خاندان کی ہیں ۔