سوئس لیکس کی جاری کردہ فہرست میں گیارہ سو بھارتی اور اب پاناما کی لسٹ میں پانچ سو بھارتی ٹیکس چور نکلے
ممبئی (یس اُردو) پاناما پیپرز کی جاری کردہ فہرست میں پانچ سو بھارتی بھی شامل ہیں ، امیتابھ بچن ، ایشوریا رائے ،کے پی سنگھ اور دیگر بھی ٹیکس چوری کرنے کے لیے مختلف حربے اپناتے رہے ۔سوئس لیکس کی جاری کردہ فہرست میں گیارہ سو بھارتی اور اب پاناما کی لسٹ میں پانچ سو بھارتی ٹیکس چور نکلے ۔ بگ بی امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا رائے بھی کالا دھن چھپانے والوں میں شامل ہیں ۔
دوسری طرف چینی اداکار جیکی چن اور ان کے رشتے دار بھی پاناما کی جاری کردہ فہرست میں ہیں ۔