counter easy hit

‘شریف خاندان کے کاروبار غیر قانونی ہیں تو عمران خان لندن میں مقدمہ دائر کریں’

Khan then filed suit

Khan then filed suit

پانامہ لیکس پر ن لیگ مخالفین کو جواب دینے میدان میں آ گئی۔ پرویز رشید نے عمران خان کو لندن میں مقدمے کا چیلنج کر دیا۔ اخراجات برداشت کرنے کی پیش کش بھی کر گئے۔ کہتے ہیں شریف خاندان پر الزامات لگانے والے چندے اور زکوۃ کے پیسوں کا حساب دیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پانامہ لیکس کا شور، کپتان نے الزامات لگائے تو وزیر اطلاعات جواب دینے آ گئے۔ عمران خان کو لندن کی عدالت جانے کا چیلنج کیا۔ اخراجاتبرداشت کرنے کی پیشکش بھی کر دی۔ وزیر اطلاعات بولے پی ٹی آئی چیئرمین نے خود چندے اور زکوۃ کا پیسہ بیرون ممالک سرمایہ کاری میں لگایا۔ الزام تو بہت لگاتے ہیں ذرا حساب بھی دیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا شریف خاندان تین نسلوں سے کاروبار کررہا ہے۔ حسن نواز اور حسین نواز کی کمائی حق حلال کی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین تو آج تک بنی گالا کی پراپرٹی کی ملکیت ثابت نہیں کر سکے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر روز لاؤ لشکر کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ایسی سیاست نہیں کرنا چاہتے مجبوری میں انہیں آئینہ دکھاتے ہیں۔