counter easy hit

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122کے زیر اہتمام پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس1124 علی آبادکے ملازمین کو 03روزہ تربیتی ورکشاپ

Rescue 1122

Rescue 1122

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو1122کے زیر اہتمام پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس1124 علی آبادکے ملازمین کو 03روزہ تربیتی ورکشاپ ۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو1122کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی ہدایت پرپنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس1124کے ملازمین کے لیے 03 روزہ “بیسک لائف سپورٹس اینڈ فائر سیفٹی اورینٹیشن تربیتی ورکشاپ”کااہتمام کیا گیاجس کی قیادت ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد شاہد نے کی ۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو ایمرجنسی یا حادثہ کی صورت میں فرسٹ ایڈ فراہم کرنا ہے ایل ایف آر امیر علی ،میڈیا فوکل پرسن ای ایم ٹی علی اکبر اورعرفان منظورنے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس1124 کے ملازمین کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مشقیں کروائیں اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حادثات ،آگ لگنے ،مکان منہدم ہونے ،پانی میں ڈوبنے، ہڈی کے ٹوٹنے ،سانپ کے کاٹنے اور ہارٹ اٹیک جیسی صورت میں ابتدائی طبی امداددینے کے بارے میں آگاہی دی اور ان کی عملی تربیت بھی کروائی۔