لالہ موسیٰ(بلال منشاء بٹ )لالہ موسیٰ شہرکے امن کیلئے ضروری ہے کہ پرامن اہلسنت کیخلاف درج مقدمات فی الفورختم کئے جائیں،ان خیالات کا اظہارصدرمرکزی انجمن تاجران لالہ موسیٰ خالدجاویدڈارنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ لالہ موسیٰ کے اہلسنت علماء کرام اور عوام لالہ موسیٰ شہرکے امن کیلئے ہمیشہ پولیس ،انتظامیہ اور انجمن تاجران سے بھرپورتعاون کرتے ہیں اور شہرمیں امن کیلئے اہلسنت بھائیوں کا کردارہمیشہ قابل تعریف رہاہے،انہوں نے مطالبہ کیاکہ تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں اہلسنت علماء کرام وعوام کیخلاف درج مقدمات فی الفورختم کئے جائیں۔