عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے خود کش حملوں میں 29 افراد مارے گئے۔
بغداد: (یس اُردو) عراق کے مختلف شہروں میں خود کش حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ جنوبی صوبے ذِی قار میں ایک ریسٹورنٹ میں خود کش حملے میں چودہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوئے۔ بصرہ میں کار بم حملے میں پانچ ہلاک اور دس زخمی ہوئے۔ دارالحکومت بغداد کے شمال مشرقی علاقے الصدر میں ایک خود کش کار سوار کے چیک پوسٹ پر حملے میں چھ فوجی اور شمالی قصبے مشہادہ میں چار فوجی ہلاک ہو گئے۔