counter easy hit

سوئی گیس کرپشن ، سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Gas corruption

Gas corruption

ملزم کے وکلا کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، ڈی جی نیب کو 20 اپریل کیلئے نوٹس جاری کر دیا گیا
کراچی (یس اُردو) سندھ ہائیکورٹ نے سوئی گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کردی ۔ عدالت عالیہ نے سزائے موت اور عمر قید کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کے اپیلوں کی سماعت بھی ملتوی کردی ۔ سندھ ہائی کورٹ جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ میں سوئی سدرن گیس میں غیرقانونی ٹھیکوں اور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نےسابق ایم ڈی شعیب وارثی کی درخواست ضمانت کی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ نیب ملزم کے خلاف گیس کے غیر قانونی ٹھیکوں ، کنکشنز اور کرپشن کی انکوئری کر رہا ہے ۔ عدالت عالیہ نے سزائے موت اور عمر قید کے خلاف شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کے اپیلوں کی سماعت ملتوی کردی ۔ وکلا نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ رخ جتوئی اور اس کے ساتھیوں کو شاہ زیب قتل کیس میں سزا سنائی تھی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایم سی ماتلی کے 28 ملازمین کی درخواست ضمانت پر ڈی جی نیب کو 20 اپریل کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔ ملازمین کے خلاف 2010 سے 2013 کے دوران 24 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے