پانامہ لیکس نے سیاسی بساط پر ہلچل مچاد ی۔ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم سے استعفے اور تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
لاہور: (یس اُردو) پانامہ لیکس نے سیاسی بساط پر ایک شور سا مچا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے حلقوں میں وزیراعظم کی استعفے کی آواز سنائی دینے لگی۔ اعتزاز احسن نے ڈھکے چھپے الفاظ میں استعفے کی بات کر ڈالی ۔ اعتزاز احسن وہ جادو بھی جاننا چاہتے ہیں جس سے اربوں روپے کی جائیداد بنتی ہے۔ آف شور کمپنیوں کی بات پر راجہ پرویز اشریف نے بھی طنز کے نشتر چلائے اور بالواسطہ طور پر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آف شور کمپنیوں سے لاعلم نکلے کہتے ہیں آف شور کمپنیاں ہیں تو ڈکلیئر کیوں نہیں کرتے۔ قمر زمان کائرہ نے کہہ دیا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت احتساب سے مبرا ہیں۔ احمد مختار، پیر مظہر الحق اور منظور وٹو سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی پانامہ لیکس پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔