ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)قومی داخلہ مہم کے سلسلے میں گورنمنٹ پرائمری سکول رحمت پورہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بچیکی محمد اکرم بٹ،سردار فاروق احمد خاں ،جنرل کونسلر یونین کونسل سٹی بچیکی رائے نور احمد کھرل ،گورنمنٹ پرائمری سکول رحمت پورہ کے ہیڈ ماسٹر رانا محمد اسلم ،پیر محمد شہزاد ،شیر علی ،رائے محمد طفیل ،محمد سلیم ،فلک شیر مجاہد ،میڈم ام رباب ،رانا عبد الجبار آسی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے ہیڈ ماسٹرز ،اساتذہ ،والدین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز بچیکی محمد اکرم بٹ نے4سال کی عمر کے پانچ نئے بچوں کو سکول داخل کر کے مرکز کی سطح پر قومی داخلہ مہم کا آغاز کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اکرم بٹ نے کہا کہ 4 سال کی عمر کے ہربچے کو سکول داخل کروانا والدین کی ذمہ داری ہے ،4 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو سکول داخل کرنے کی اس قومی مہم میں علمائے کرام ،منتخب عوامی نمائندوں ،سول سوسائٹی ،میڈیا اور والدین اپنا اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ قوم کی دنیا کے ہر میدان میں دوسری قوموں کا مقابلہ کر سکتی ہیں ،تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ،دیگر مقررین نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے قابل ادخال بچوں کو سکول داخل کروانے کے لئے چلائی جانے والی قومی مہم قابل ستائش ہے جس کو کامیاب کروانے کے لئے ہر سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے