گجرات ( صغیر احمد قمر ) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ جہاں دن رات خوبصورت گجرات ویژن کو عملی جامع پہنانے میں مصروف ہیں وہاں ٹی ایم اے گجرات کی غفلت اور تجاوزات مافیا کی ہٹ دھرمی خوبصورت گجرات سلوگن کی ناکامی کیلئے کوشاں ہیں ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے جو سلیپ روڈ بنائے گئے ہیں ان پر فروٹ کی ریڑھیوں ، چنگ چی ، اور رکشہ والوں نے اپنے باپ داد کی جاگیر سمجھتے ہوئے فوری قبضہ جما لیا ہے جس کی وجہ سے کروڑوں روپے خرچ کر کے ٹریفک کے مسئلے کے حل کیلئے جو سلیپ روڈ بنائے گئے ان کا عوام کو ایک فیصد بھی فائدہ نہ ہو سکا عوامی اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر گوجرانوالہ ، اور ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بے لگام تجاوزات مافیاکے خلاف بلا تفریق آپریشن کی جائے اور یہ آپریشن ایسا ہونا چاہیے کہ تجاوزات مافیا دوبارہ وہاں تجاوزات نہ قائم کر سکے اس کے بغیر اہلیان گجرات کو نئے بننے والے سلیپ روڈ سمیت کسی بھی اس قسم کے فلاحی منصوبے کا فائدہ نہ ہوگا ، تجاوزات مافیا کی سب سے بڑی مثال سروس موڑ جیل چوک ، جی ٹی ایس چوک ، رامتلائی چوک ، جیسے مصروف ترین چوکوں میں سلیپ روڈ پر براجمان فروٹ کی ریڑھیوں چنگ چی ، رکشہ مالکان کا دن کے وقت براجمان ہونا ہے رامتلائی چوک اور جی ٹی ایس چوک میں تو سلیپ روڈ عملاََ چنگ چی اور رکشہ والوں کے اڈوں میں تبدیل ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں اور خوبصورت گجرات کا سلوگن کامیابی کی بجائے ناکامی کی طرف جاتا نظر آرہا ہے ٹی ایم اے گجرات کی غفلت کا یہ حال ہے کہ گجرات کے تمام بازاروں اور سڑکوں کے ساتھ بنے فٹ پاتھ اور سروس روڈ عملاََتجاوزات مافیا کے زیر قبضہ ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی ٹریفک کا گزرنا تو درکنار پیدل چلنے والوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے گجرات کے عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومتی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سلیپ روڈ فٹ پاتھ ، اور سروس روڈز کو تجاوزات مافیا سے آزاد کروایا جائے