پیرس(عمیر بیگ) ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی سزا دی گئی ،شہید قائد نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر غریب عوام کو جینے کا نیا ولولہ دیا۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر زہاد اقبال خان نے ایک خصوصی ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے زیر قیادت ایک بار پھر اقتدار میں آ کر عوام کو ان کے حقوق دلائے گی۔