افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو چکے ، استعفے سپیکر آغا سراج درانی کو پہنچا دیئے گئے
کراچی (یس اُردو) ایم کیو ایم کے دو ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو ارسال کردیئے ہیں ۔ استعفے ارسال کرنے والوں میں افتخار عالم اور ڈاکٹر صغیر کے نام شامل ہیں ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں اراکین نے ایم کیو ایم سے ناطہ توڑ کر مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سر زمین میں شمولیت اختیار کرلی تھی ، دونوں اراکین کے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگئے جہاں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی دونوں اراکین کی اسمبلی رکنیت کے حوالے سے ضروری کارروائی کریں گے