انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے ہوائی اڈے پر دو طیاروں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک طیارے کے پر میں آگ لگ گئی تاہم مسافروں کو بحفاظت طیاروں سے اتار لیا گیا۔
جکارتہ: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق باتک ایئر کے ایک مسافر طیارے کا پر اڑان بھرنے کے دوران ٹرانس نوسا طیارے کی دم میں پھنس گیا جو اسی وقت رن وے پر اترا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہونے والے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے اتار لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جکارتہ کے ڈومیسٹک ایئر پورٹ پر پیش آیا جہاں زیادہ تر اندرون ملک پروازوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے۔ باتک ایئر کے طیارے میں 49 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔ باتک ایئر کی نمائندہ کمپنی لائن ایئر گروپ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے کپتان نے ٹکر کے بعد ٹیک آف روک دیا تھا، اس لیے مسافر اور عملہ محفوط رہے