counter easy hit

چونیاں: معمر خاتون کا زندگی کی 140 بہاریں دیکھنے کا دعویٰ

Or more: elderly

Or more: elderly

چونیاں کے قصبہ جاگو والہ کی رہائشی میراں بی بی کے بارہ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ، خاتون کا خاندان 270 افراد پر مشتمل ہے
چونیاں (یس اُردو) چونیاں میں معمر خاتون نے ایک سو چالیس سال کی عمر کا دعویٰ کیا ہے ، خاتون کی فیملی دو سو ستر افراد پر مشتمل ہے ، ادھیڑ عمری کے باوجود خاتون صحتمند اور چلتی پھرتی ہیں ۔ایک صدی کی بہاریں دیکھنے والی میراں بی بی کا کہنا ہے کہ وہ سادہ غذا کا استعمال کرتی ہے اور یہی اس کی لمبی عمر کا راز ہے ۔سو سال سے زائد عمر کی یہ خاتون بغیر کسی مدد کے اپنے معمولات زندگی ادا کرتی ہیں ، نماز کی پابند خاتون کا عینک کے بغیر قرآن پاک پڑھنا اور چھڑی کے سہارے چلنا بس انہیں کا کمال ہے ۔چونیاں کے قصبہ جاگو والہ کی رہائشی میراں بی بی کے بارہ بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں ، خاتون کا خاندان 270 افراد پر مشتمل ہے ۔ میراں بی بی کے بیٹے خوش ہیں کہ ان کی والدہ کسی کی محتاج نہیں ۔بھارت کے ضلع فیروز والا کے گاؤں بگے والا میں آنکھ کھولنے والی خاتون 1947 میں ہجرت کر کے پاکستان آگئیں اور کئی اہم تاریخی واقعات کی عینی شاہد ہیں