counter easy hit

سوئی سدرن گیس کمپنی کی اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

Sui Southern Gas

Sui Southern Gas

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمت میں 17 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دے دی
کراچی (یس اُردو) سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی ہے ۔
ہوشیار ، خبردار ، عوام ہو جائیں تیار کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو چٹھی لکھ دی ہے جس میں عوام کے لئے یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں 17 روپے 42 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی ہے ۔آئی ایم ایف کے معاشی جائزہ پروگرام کے تحت رواں برس حکومت نے آئی ایم ایف حکام کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ماہرین کے مطابق گیس کی قیمتیں بڑھ جانے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا جس سے عام آدمی سب سے زیادہ متاثر ہو گا ۔