counter easy hit

سندھ اسمبلی: بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائلیں موضوع بحث بن گئیں

Sindh Assembly

Sindh Assembly

سندھ اسمبلی میں بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائلیں اور گاڑیاں موضوع بحث بن گئیں، وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن بغیر نمبر پیلٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کرتے رہے، دو نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
کراچی: (یس اُردو) شہر قائد میں بغیر نمبر پیلٹس پولیس موبائلوں اور گاڑیوں کی جانب دنیا نیوز نے توجہ دلائی تو ارکان سندھ اسمبلی بھی بول اٹھے، سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم کی رکن عائشہ خاتون سوال کیا کہ بغیر نمبر پلیٹ کی موبائلیں آتی ہیں اور کارروائی کر کے چلی جاتی ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔وزیر ایکسائز گیان چند اسیرانی نے جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محکمہ ایکسائز کی ویجیلینس ٹیمیں سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں۔ ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے اور غیر رجسٹرڈ گاڑیاں پکڑی بھی جاتی ہیں۔ اجلاس کے آغاز میں نوشہرو فیروز سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن ضیاء لنجار اور بدین سے مسلم لیگ نون کے کامیاب امیدوار اسماعیل راہو نے رکن کی حیثیت سے حلف لے اٹھایا۔ اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔