counter easy hit

بیساکھی فیسٹیول پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہونگے۔ ڈی سی اوننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان

Usman Ali Khan

Usman Ali Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)15اپریل سے شروع ہونے والے بیساکھی فیسٹیول پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہونگے۔ ڈی سی اوننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان۔انٹری کارڈز کے بغیر کسی کو گردوارہ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہ ہو گی۔ ڈی پی او رانا ایاز سلیم ضلع ننکانہ میں 15اپریل سے شروع ہونے والے تین روزہ بیساکھی فیسٹیول کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس، انتظامیہ، انٹیلی جنس، سپیشل برانچ پر مشتمل ٹیم کے ذریعے تمام گوردواروں کا سیکورٹی آڈٹ کیا جاچکا ہے۔ سانحہ اقبال پارک لاہور کے واقعے کے بعد اس فیسٹول پر بھی سیکورٹی پر کسی صورت کمپرومائز نہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے بیساکھی فیسٹول کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم نے محکمہ پولیس کی جانب سے ترتیب دئے گئے سیکیورٹی پلان پر مٖفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی کوریج سمیت مصلح اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی جائے گی۔ ای ٹی پی بی کی منظوری کے بغیر کسی کو بھی گوردواراجات کی حدود میں سٹالز لگانے کی اجازت نہ ہو گی۔ بجلی کی بندش نہیں کی جاے گی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا جائے گا تا کہ ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکے۔ ریڈزون میں داخلہ انٹری کارڈ کے بغیر کسی صورت نہ ہو گا۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے محکمہ صحت کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں اور ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ گوردواراجات کی حدود میں عارضی ڈسپنسریوں کا قیام عمل میں لائیں۔ڈی سی او ننکانہ نے مزید برآں سیکرٹری ڈی آر ٹی اے ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، ریلوے سٹیشن ماسٹر، محکمہ ڈاکخانہ، پی ٹی سی ایل سمیت نیشنل بنک کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے کاونٹرز قائم کریں۔ بیساکھی فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہذیب حسنین اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن، ٹی ایم او امجد ڈھلوں کے علاوہ ای ڈی او ہیلتھ ، ای ڈی او ایجوکیشن، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر افسران نے شرکت کی