counter easy hit

انجمن جلالیہ رضویہ ضلع گجرات کے زیراہتمام سالانہ مشائخ بھکھی شریف کانفرنس منعقدہوئی

 bhkhy Sharif

bhkhy Sharif

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)انجمن جلالیہ رضویہ ضلع گجرات کے زیراہتمام سالانہ مشائخ بھکھی شریف کانفرنس منعقدہوئی،کانفرنس کی صدارت وخصوصی خطاب سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف مفتی پیرسیدمحمدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کیا،مہمانوں کا استقبال قاری عبدالقیوم جلالی ،قاری عبدالرحمٰن جلالی ودیگرراہنماؤں نے کیا،کانفرنس میں ضلع گجرات، سیالکوٹ ،جہلم،اسلام آباد،حافظ آباد،آزادکشمیرسے آستانہ عالیہ بھکھی شریف کے مریدین،عقیدت مندوں اور عوام اہلسنت کی کثیرتعداد نے شرکت کی،کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی پیرسیدمحمدنویدالحسن شاہ مشہدی نے کہاکہ میرے والدمحترم پیرسیدمظہرقیوم مشہدی ؒ ،اور جدامجدحضرت پیرسیدجلال الدین شاہ ؒ نے اپنے مریدی کوہمیشہ یہی نصیحت کی کہ نمازکو کسی حال میں نہیں چھوڑنااگررہ جائے تو قضاء کرلینا ، وہ اپنے مریدین کو ہمیشہ یہی کہتے تھے کہ میراکوئی مریددنیاسے ایسے نہ جائے کہ اس کے ذمہ اللہ کے احکامات رہ گئے ہوں،انہوں نے کہاکہ نمازاسلام کا ایسارکن ہے جس سے اللہ اور اس کے بندے کے درمیان چوبیس گھنٹوں میں 5مرتبہ رابطہ قائم ہوجاتاہے،انہوں نے کہاکہ سلسلہ نقشبندیہ سے نسبت کا سب سے بڑافائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے انسان کی بخشش ہوجاتی ہے، تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی راہنماء علامہ محمدنوازبشیرجلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آستانہ عالیہ بھکھی شریف پاکستان کا واحدآستانہ ہے جس کا قیام پاکستان کی تحریک سے لے غازی ملک ممتازقادری کی تحریک تک اسلام اور پاکستان کیلئے ہرتحریک میں نمایاں کرداررہاہے،حضرت پیرسیدجلال الدین شاہ مشہدی ؒ نے نابیناہونے کے باوجودتحریک پاکستان میں وہ کرداراداکیاجوقابل تحسین ہے،1953کی تحریک ختم نبوت اور 1974کی نظام مصطفی تحریک میں اس خاندان کا کردارنمایاں رہا،2006کی ناموس رسالت تحریک میں اس خاندان کے پیرسیدمحفوظ مشہدی،پیرسیدعرفان شاہ مشہدی،پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی نے قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کی ،غازی ممتازقادری تحریک میں بھی آستانہ عالیہ بھکھی شریف کا نمایاں کرداررہا،پروفیسرڈاکٹرظفراقبال جلالی نے کہاکہ مشائخ بھکھی شریف سے نسبت ہماری دنیاوآخرت میں کامیابی کی ضامن ہے،پاکستان میں اسلام کی ترویج واشاعت میں بھی آستانہ عالیہ بھکھی شریف کا اہم رول ہے ،اگرہم مشائخ بھکھی شریف کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو ان کی زندگیاں علم پڑھتے اور پڑھاتے نظرآتی ہیں ،پروفیسرمحمداسلم جلالی اسلام آبادنے کہاکہ بھکھی شریف کے آستانے پرفقہ اور تسوف دونوں ملتے ہیں،ضلعی صدرانجمن جلالیہ ضلع گجرات علامہ عبدالرحمٰن جلالی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ اداکیااور مشائخ بھکھی شریف کے فیوض وبرکات کا تفصیلی ذکرکیا،ضلعی سیکرٹری جنرل انجمن جلالیہ مولانامحمداخترنورانی جلالی نے کہاکہ آستانہ عالیہ بھکھی شریف سے حضورنبی کریم ﷺ کی آل پاک سے محبت کا درس بھی ملتاہے اور آپ ﷺ کے اصحابہؓ سے محبت کا بھی درس ملتاہے ،کانفرنس سے مفتی عزیزاللہ جلالی،قاری لیاقت علی جلالی،قاری اخترحسین جلالی سمیت دیگرعلماء کرام نے بھی خطاب کیا،کانفرنس کا اختتام درودوسلام اور دعاسے کیا،کانفرنس کے انتظامات کی نگرانی ناظم کانفرنس مولاناعبدالقیوم جلالی،قاری عبدالرحیم جلالی ودیگرراہنماؤں نے کی