لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ضلعی انتظامیہ کا ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے نوٹیفکیشن پرعمل نہ ہوسکا،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعدضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان میٹنگ میں نئے کرایوں کی منظوری دی گئی تھی جس کے مطابق لالہ موسیٰ سے گجرات کا کرایہ 25سے کم کرکے 20روپے کیاگیاتھالیکن ٹرانسپورٹرتاحال لالہ موسیٰ سے گجرات کا کرایہ 25روپے وصول کررہے ہیں ،اگرکوئی مسافراعتراض کرے تو اس سے بدتمیزی کی جاتی ہے اور گاڑی سے نیچے اتارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے