لالہ موسیٰ(جمیل احمد طاہر)ڈمیان میں سالانہ عظیم الشان محفل نعت کے انعقادپرچوہدری محمدافضل گجرڈنمارک کومبارکبادپیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف گجر،چوہدری محمدموسیٰ گجرنے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ تحصیل کھاریاں کی تاریخی محفل نعت اور دس عاشقان مصطفی کو عمرہ کے ٹکٹس کی بذریعہ قرعہ اندازی فراہمی نیک عمل ہے ،جس پر چوہدری محمدافضل گجر،چوہدری قاسم افضل ڈمیان،چوہدری اربازافضل ڈمیان،چوہدری بشارت حسین ناظم،چوہدری فیاض حسین نمبردار،چوہدری عزیزاحمدڈمیان اور ان کے دیگرساتھی خراج تحسین اور مبارکبادکے مستحق ہیں۔