گجرات(صغیراحمدقمر)سیشن کورٹ GPOوالے گیٹ پر مامور پولیس ملازم فل پروف سکیورٹی دینے میں ناکام سارا دن موبائل پر ،اخبار پڑھنے اور گھپیں لگانے میں مصروف رہتے ہیں جبک گیٹ پر سکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ بھی اکثر اوقات بند رہتاہے GPOگیٹ صر ف وکلاء اور کلرکس کے استعمال کیلئے ہے مگر اس گیٹ کے ذریعے وکلاء اور کلرکس کے علاوہ ہر کوئی داخل ہو جاتاہے وکلاء کے علاوہ دیگر داخل ہونے والے اشخاص کی تلاشی کا بھی کوئی خاطر خواہ بندوبست نہیں ہے اگر ڈیوٹی پر مامور پولیس ملازمین کا جی چاہیے یا انکاضمیر اجازت دے تو تلاشی لے لیتے ہیں نہیں تو ویلے نوابوں کی طرح سارا دن گھپیں مارکر اور اخبار پڑھ کر چلے جاتے ہیں آج کل کورٹ ٹائم ساڑھے 3بجے تک ہے مگر پولیس والے ساڑھے تین بجے سے پہلے ہی گیٹ کو تالا لگا کر چھومنتر ہوجاتے ہیں جبکہ انکو چاہیے کہ ساڑھے3بجے کی بجائے4بجے تک وکلاء اور کلرکس کا انتظار کریں۔ وکلاء اور کلرکس دہشت گردی کے پیش نظر سیشن کورٹ GPOوالے گیٹ کی سکیورٹی سے مطمن نہیں ہیں اکثر اوقات پولیس ملازمین کے نہ ہونے کی وجہ سے جج صاحبان کو گیٹ کے باہر کافی دیر تک انتظار کرنا پڑتاہے پھر کہیں جاکر پولیس ملازم تشریف لاتے ہیں لہذا وکلاء اور کلرکس ممبران کی سیشن جج گجرات سید خورشید انور رضوی اورDPOگجرات سے اپیل ہے کہ GPOوالے گیٹ کی سکیورٹی کو چیک کیاجائے اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایاجائے