لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )غیر معیاری ناقص اشیا کی فروخت کیلئے لالہ موسیٰ من پسند شہر بن گیا ہے غیر معیاری شوراما ، برگر دیگر فاسٹ فوڈ کی سرعام فروخت انتظامیہ مال کی چمک سے خاموش ، سروے وتفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ شہر غیر معیاری ناقص دو نمبر اشیا ء کی فروخت کیلئے من پسند شہر بن گیا خصوصا غیر معیاری شوراما ، برگر دیگر فاسٹ فوڈ کی سرعام فروخت جاری ہے لوگ مہنگے داموں یہ اشیا کھا کر مسلسل بیمار ہورہے ہیں عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے ارباب اختیار محکمہ فوڈ اور محکمہ صحت کے ارباب اختیار اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لیں تاکہ لوگ ناقص غیر معیاری اشیا خریدنے سے بچ سکیں اور ایسے دوکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے