counter easy hit

اربوں کی کرپشن کا کیس ، ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

not charged Asim

not charged Asim

ملزم کی تحریری درخواست پر عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ اور جناح ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی
کراچی (یس اُردو) اربوں کی کرپشن کا معاملہ ، ڈاکٹر عاصم کی پیشی میں تاخیر کے باعث فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ ڈاکٹر عاصم نے وزیر اعظم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا مطالبہ کر دیا ۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کورٹ میں 17 ارب اور 462 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں 2 ریفرنس زیر سماعت ہیں ۔ ڈاکٹر عاصم کو جیل حکام نے 10 بجے کے بعد عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے ایک ریفرنس کی سماعت 8 بجکر 45 منٹ پر ملتوی کر دی ۔ عدالت نے جیل حکام پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ڈاکٹر عاصم کو ساڑھے 8 بجے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ عدالت نے دوسرے ریفرنس کی سماعت بھی 25 اپریل تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی تحریری درخواست پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ اور جناح ہسپتال سے میڈیکل رپورٹ 9 اپریل کو طلب کرلی ۔ سماعت کے بعد ڈاکٹر عاصم نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جس طرح ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کے خلاف بھی بنایا جائے کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے