ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے وین کو آگ لگ گئی مسافر معجزانہ طور پر محفوظ ۔تفصیلات کے مطابق مانگٹانوالہ روڈ نزد ملک پور سٹاپ کے نزدیک ڈرائیور شاہنواز مسافر وین پر جارہا تھا کہ اسے گیس لیکج کی بو محسوس ہوئی جس پر اس نے گاڑی روک کر مسافروں کو نیچے اتارنا شروع کیا تو اسی دوران ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے وین کو آگ لگ گئی معجزانہ طور پر تمام مسافرمحفوظ رہے اطلاع پر ریسکیو1122کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر 1گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔