counter easy hit

امجد اللہ نے پیسے لینے کا الزام مسترد کر دیا

Amjad said

Amjad said

تحریک انصاف کے امیدوار کی پولنگ سے چند گھنٹے قبل متحدہ میں شمولیت نے کراچی کی سیاست میں ہل چل مچا دی۔ پیپلز پارٹی نے امجد اللہ خان پر دستبرداری کیلئے پیسے مانگنے کا الزام لگایا تو فاروق ستار بولے متحدہ نے دلوں کا سودا کیا۔ عمران اسماعیل نے وکٹ چھوڑنے والے کھلاڑی کو بکری قرار دے دیا۔
کراچی: (یس اُردو) این اے دو پینتالیس کے ضمنی الیکشن میں تو بالکل ہی گڑبڑ گھوٹالہ ہو گیا۔ میچ شروع ہونے کو تھا کہ کپتان کا کھلاڑی پتنگ باز بن گیا پھر کیا تھا ہر طرف شور اور الزامات کا زور۔ ساتھی کے پتنگ باز نکلنے پر باقی کھلاڑیوں نے پریس کانفرنس بلائی لیکن بات نہیں بن پائی پھر پیپلز پارٹی میدان میں آئی اور نجمی عالم نے الزام لگائے تو فاروق ستار بھی میدان میں آئے بولے امجداللہ نے دل مانگا متحدہ نے دے دیا مخالفین کیوں دل پکڑے بیٹھے ہیں؟۔ امجد اللہ خان نے پیسے لینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم میں اپنی مرضی سے شامل ہوا پی ٹی آئی میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔ ایم کیو ایم واقعی پڑھے لکھوں کی جماعت ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کا ہر لیڈر اپنی دکان کھول کر بیٹھا ہے۔ پی ٹی آئی بھی جگ ہنسائی کے بعد میدان میں آئی عمران اسماعیل نے این اے دو پینتالیس میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا خوشیاں منانے والوں کو چھوٹی بکری پکڑنے کا طعنہ بھی دیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے امجد اللہ کی سفارش کرنے پر معافی بھی مانگ لی۔