بنوں میں باچا خان ہال میں ناظمین کی حلف برداری کی تقریب ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گئی۔ تقریب کے دوران تحریک انصاف اور جے یو آئی (ف) کے ممبرز گتھم گتھا ہو گئے۔
بنوں: (یس اُردو) بنوں کی ضلع کونسل کا اجلاس جہاں منعقد ہونیوالی حلف برداری کی تقریب ہنگائی آرائی کی نذر ہو گئی۔ تقریب کے دوران تحریک انصاف اور جے یو آئی ف کے ارکان ساری حدیں پار کر گئے۔ جھگڑے کے دوران تھپڑ، لاتیں اور گھونسے برسے ، کرسیاں بھی خوب چلیں کئی کونسلروں کو چوٹیں بھی آئیں۔ ضلعی انتطامیہ اور سیکورٹی اداروں نے موقع پر پہنچ کر ارکان کو الگ کیا۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ڈسٹرکٹ کونسل کا اجلاس روک دیا گیا۔