لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمداصغر توحیدی نے کہاہے کہ لالہ موسیٰ شہرسے دھرناکے دوران گرفتارعلماء کرام ،تاجروں اور عوام اہلسنت کو فی الفوررہاکیاجائے،اہلسنت پرامن اور محب وطن پاکستانی ہیں ان کیخلاف درج بے بنیادمقدمات فوری طورپرخارج کئے جائیں اور جیل میں بندعلماء کرام،تاجروں ،شہریوں کو فوری رہاکیاجائے ،اجلاس میں پنجاب میں جاری دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابی کیلئے خصوصی دعاکی گئی،اجلاس میں مرکزی ،صوبائی ،ضلعی اور یونٹس ذمہ داران کی کثیرتعدادشریک تھی۔