سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی ) کھمبی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد تاج کے صاحبزادے اور چوہدری عنصر ،چوہدری عاصم ،چوہدری احسن کے بھائی چوہدری قاسم کی عظیم الشان دعوت ولیمہ کی تقریب میں ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں کھمبی کی ممتاز شخصیات چوہدری محمد تاج کے صاحبزادے اور چوہدری عنصر ،چوہدری عاصم ،چوہدری احسن کے بھائی چوہدری قاسم(MDالسلام ملک شاپ والوں ) کی عظیم الشان دعوت ولیمہ کی تقریب ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی عظیم الشان دعوت ولیمہ کی تقریب میں چوہدری مناظر حسین ایڈووکیٹ کھمبی ،حاجی محمد فاروق سعودی عرب کنجیال آزاد کشمیر ،چوہدری صحبت علی ،چوہدری محمد نعیم کھمبی ،کونسلر چوہدری محمد بوٹا کلیچ پور ،چوہدری جبران کھمبی ،ماسٹر مسعود ،عمران خان سرائے عالمگیر ،حاجی طارق محمود ،،صحافی چوہدری محمد آصف کے علاوہ ممتاز سیاسی و سماجی مذہبی کاروباری شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معززین علاقہ نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی