counter easy hit

حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ، نعمت اللہ

 blessing God

blessing God

پیرس (عمیر بیگ)ہر ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم ، غریب دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا،مسلم لیگ ن کی حکومت بری طرح ناکام ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے سینئر رہنما نعمت اللہ نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ آئے روز نت نئے سیکنڈلز سامنے آنے کی وجہ سے حکمران اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ ہر ادارے میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، ناقص اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو گیا ہے۔