پیرس (عمیر بیگ)نواز شریف مرضی کا کمیشن بنا کر بچ نہیں سکتے‘ انہیں مستعفی ہونا پڑے گا‘ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے انکشافات سے بریف کیس کی سیاست کرنے والے نواز شریف کی جان چھوٹنے والی نہیں۔ انہیں مستعفی ہونا پڑے گا ورنہ ملک کے 18 کروڑ عوام سڑکوں پر آکر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ پھر انہیں نہ بریف کیس کی سیاست اور نہ ہی کوئی غیر ملکی طاقت بچا سکے گی