counter easy hit

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور BHU سانگلہ ہل کا اچانک دورہ

BHU surprise visit

BHU surprise visit

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور BHU سانگلہ ہل کا اچانک دورہ۔عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ڈاکٹرز ، پیرامیڈکس سٹاف سمیت ہسپتال کے دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہر ہ کریں۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرپارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور BHU سانگلہ ہل کے اچانک دورے کے دوران کیا ۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرارنسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور BHU میں مریضوں کے وارڈ میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا اور ان کے لیے بہترین انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے پر ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ دریں اثناء گورنمنٹ بوائزہائی سکول پنڈوریاں کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی دورہ کیا اور کہا کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اداروں کے سربراہ سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی، اسلحے کی فراہمی،ایمرجنسی گیٹ سمیت جرسی بیرئیرز اور واک تھرو گیٹس کا مناسب انتظام کریں ورنہ ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد نواز چوہان نے سانگلہ ہل پارک اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اور عوامی مسائل سنے۔