سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کوریاکے راہنما ندیم ڈار نے اپنے بیان میں کہاکہ بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے نہ ملکی ترقی ممکن ہے جبکہ سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے بھی غریب کو کچھ ملنے والا نہیں کیونکہ اس کی ضرورت دو وقت کی روٹی ہے جوآسانی سے ملے گی تو وہ آگے کا سوچے گا مگر حالات بتاتے ہیں کہ ملکی ترقی کے لیے جس نظریے اور جذبے کی ضرورت ہوتی ہے حکمران اس سے خالی ہیں اور اپنی موج مستی میں حواریوں کے ساتھ ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، ہم حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اب ان کی موج مستی کا ٹائم ختم ہو چکاہے پی ٹی آئی لوٹ مار کی سیاست پریقین رکھتی ہے نہ ہی کرپٹ عناصر کا ساتھ دے گی بلکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے انشااللہ بہت جلد عوام کو کرپٹ مافیاسے نجات دلائیں گے۔