counter easy hit

چوہدری محمد ارشد کی شمولت سے پی پی 114 میں پی ٹی آئی کی بنیاد مضبوط ہوچکی ہے،مرزا ذالفقار،اکرم گجر

 Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر قانون چوہدری محمد فاروق شہید کی خدمات سرائے عالمگیر کی تارخ کا روشن باب ہیں، سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد کی شمولت سے پی پی 114 میں پی ٹی آئی کی بنیاد مضبوط ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی کارکنان مرزا ذالفقار،اکرم گجر،شاہد رحمانی،حاجی نسیم،حاجی ادریس نے فاروق شہید فاونڈیشن کے اجلاس کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہون نے مزید کہاکہ سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ سے ہمارا تعلق ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پرہے کیونکہ بانی تحصیل سرائے عالمگیر سابق وزیر قانون فاروق شہید کے بعدچوہدری محمد ارشد کی کارکردگی اہلیان علاقہ کی بے لوث خدمات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مثالی رہی ہے جس کی وجہ سے حلقہ کے عوام آج بھی ان کا دل سے اخترام کرتے ہیں انشااللہ آنے والے دنوں میں حلقہ پی پی 114پی ٹی آئی کا قلعہ ثابت ہوگا