لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)جسٹس ہائی کورٹ شمس محمودمرزانے لالہ موسیٰ سروس روڈ کو خالی کرنے کا حکم دے دیا،جی ٹی روڈ کے دکاندارمحلہ کریم پورہ کے رہائشی آصف علی ولدمحمداختر قوم ملک نے لاہورہائیکورٹ میں دائرکی گئی رٹ میں موقف اختیاکیاتھاکہ ٹی ایم اے کھاریاں نے سبزی منڈی لالہ موسیٰ تاڈارگڈزلالہ موسیٰ تک سروس روڈ کو بیریئرکے ذریعے بندکرکے شہریوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ،ممتازقانون دان مرزاغضنفرعلی شمس ایڈووکیٹ کے مضبوط دلائل کے بعدجسٹس لاہورہائی کورٹ شمس محمودمرزانے این ایچ اے حکام کو لالہ موسیٰ سروس روڈ کو کھولنے کا حکم دے دیا،ٹی ایم اے کی طرف سے ٹی اوآرکھاریاں تنویرعباس گجرہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔