counter easy hit

سیکریالی بیکری کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ کو ٹی ایم اے کھاریاں کے واجبات کرایہ ادا نہ کرنے کی بناء پر سیل کردیا گیا

 TMA Cities

TMA Cities

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)میاں محمد اقبال مظہر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کھاریاں کی ہدایت پر سیکریالی بیکری کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ کو ٹی ایم اے کھاریاں کے واجبات کرایہ ادا نہ کرنے کی بناء پر سیل کردیا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر کے نوٹس میں آیا ہے کہ اس بیکری نے پچھلے کئی سالوں سے ٹی ایم اے کوکرایہ ادا نہ کیا ہے جو کہ کل کرایہ مبلغ ساڑھے تین لاکھ واجب الاداہوچکا ہے مگر مختلف حیلے بہانے کرکے کرایہ ادا نہ کیا جارہا ہے جبکہ اس بابت متعدد نوٹس بھی بجھوائے جاچکے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر محمد اختر بلڈنگ /انفوسمنٹ انسپکٹر اور محمد رشید اکاؤنٹنٹ نے پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کربیکری کو سیل کردیا ہے۔