لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)’’بڑی دیرکی مہرباں آتے آتے ‘‘لاکھوں لوگوں کے لٹنے کے بعدبینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے موبائل فون میسج کرنے والوں کو کسی قسم کی ادائیگی سے روکنے کیلئے موبائل میسج کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم شروع کردی، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ تین چارسال سے نوسربازوں کا ایک گروہ لوگوں کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی قرعہ اندازی میں 25ہزارروپے کی مالی امدادکا موبائل فون میسج کرکے رابطہ کرنے والوں سے ایزی پیسہ کے ذریعے یاپھرموبائل کارڈلوڈکرانے کی مدمیں لوٹ مارکررہاتھااور اکثرصاحب حیثیت لوگوں کو بھی اس گروہ کی طرف سے میسج مل چکے ہیں،گزشتہ روزایک موبائل میسج کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ نے عوام کو آگاہ کیاہے کہ وہ ایسے کسی میسج پردھیان نہ دیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ادائیگی کریں۔